تحریک عدم اعتماد کی ووٹنگ، علی وزیر سندھ ہاؤس منتقل
پاکستان کی قومی اسمبلی کے رکن علی وزیر کو کراچی سینٹرل جیل سے پیرول پر رہا کر دیا گیا ہے۔
جمعرات کو رہا کیے گئے علی وزیر قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک میں اپوزیشن اتحاد کی جانب سے ووٹنگ میں حصہ لینے کے لیے علی وزیر کے پروڈکشن آڈر جاری کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔
سپیکر قومی اسمبلی نے گزشتہ ایک برس کے دوران متعدد مرتبہ علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے سے انکار کیا تھا۔
وزیرستان سے منتخب علی وزیر پر کراچی میں فوج مخالف اشتعال انگیز تقریر کرنے کا الزام ہے جس کا
مقدمہ کراچی کی عدالت میں زیر سماعت ہے۔

