پاکستان

قومی اسمبلی میں اپوزیشن کی اکثریت ثابت، حکومت کو شکست

مارچ 31, 2022

قومی اسمبلی میں اپوزیشن کی اکثریت ثابت، حکومت کو شکست

پاکستان میں تحریک انصاف کی حکومت نے قومی اسمبلی میں اکثریت کھو دی ہے۔

جمعرات کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کے ارکان کی اکثریت دیکھ کر سپیکر نے اجلاس اتوار کی دوپہر تک ملتوی کرنے کا اعلان کیا جس پر حزب اختلاف کی نشستوں پر بیٹھے ارکان نے احتجاج کیا۔

وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہونے پر نیشنل سکیورٹی کمیٹی کی تحریک پیش کی جو اپوزیشن ارکان نے ووٹنگ میں کثرت رائے سے نامنظور کرا دی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے