عمران خان کا امریکہ پر الزام، ’تحریک عدم اعتماد غداری ہے‘
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے اپنا ساتھ چھوڑنے والے ارکان قومی اسمبلی کو غدار قرار دیتے ہوئے تحریک انصاف کے کارکنوں سے کہا ہے کہ اِن لوگوں کے چہرے یاد رکھیں۔
جمعرات کو قوم سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ ’اس قوم سے اتوار کو جو غداری ہونے جا رہی ہے ، میں چاہتا ہوں کہ لوگ ایک ایک کے چہرے کو یاد رکھیں۔ یہ قوم آپ کو معاف نہیں کرے گی نہ ان کو جو آپ کے پیچھے ہیں۔‘
غیرملکی خط پر غلطی سے امریکہ کا نام لیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ’ابھی ہمیں آٹھ مارچ کو یا اس سے پہلے سات مارچ کو ہمیں ایک امریکہ نے ایک،، ،، امریکہ نہیں،، ،، ایک باہر سے ملک سے میں نام مطلب میرا کسی اور باہر سے ایک ملک سے ہمیں پیغام آتا ہے ‘

