بُزدار کا استعفیٰ منظور، پنجاب کے نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب
پاکستان کے صوبے پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا استعفیٰ منظور کرتے ہوئے گورنر چوہدری سرور نے کل صوبائی اسمبلی کا اجلاس طلب کیا ہے تاکہ نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب کیا جا سکے۔
پنجاب کے گورنر چوہدری سرور کے دفتر سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق سنیچر کو صوبائی اسمبلی کا اجلاس دن گیارہ بجے ہوگا جس میں نیا قائد ایوان منتخب کیا جائے گا.
خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے عدم اعتماد کی تحریک پیش ہونے کے بعد عثمان بزدار نے استعفی دے دیا تھا جو جمعے کو منظور کیا گیا.

