پاکستان

عمران خان عدم اعتماد کے بعد اقتدار کیسے منتقل کریں گے؟

اپریل 2, 2022

عمران خان عدم اعتماد کے بعد اقتدار کیسے منتقل کریں گے؟

پاکستان میں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف قومی اسمبلی میں پیش کی گئی عدم اعتماد کی تحریک پر رائے شماری اتوار کو ہو رہی ہے۔

آئینی ماہرین کے مطابق عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہونے کی صورت میں عمران خان فوری طور پر وزارت عظمیٰ کے عہدے سے ہٹا دیے جائیں گے اور ان کی کابینہ بھی تحلیل ہو جائے گی۔

تاہم اس حوالے سے ابہام موجود ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہونے کے بعد اگلے وزیراعظم کا انتخاب کتنے دن میں کیا جانا ضروری ہے۔

آئینی ماہرین کہتے ہیں کہ اس کے بارے میں آئین خاموش ہے کہ عدم اعتماد کے نتیجے میں ہٹائے گئے وزیراعظم کے بعد اگلا چیف ایگزیکٹیو کتنے دن کے اندر منتخب کیا جانا لازمی ہے۔

تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ سپیکر اور صدر مملکت کے گزشتہ عرصے کے رویے کو دیکھ کر نہیں کہا جا سکتا کہ وہ فوری طور پر اسمبلی کا اجلاس بلا کر اگلے قائد ایوان کا انتخاب کریں گے۔

سیاسی مبصرین کہتے ہیں کہ ملک میں سیاسی عدم استحکام پیدا کیا جا رہا ہے اور ایک آئینی عمل کو مکمل کرنے دینے کے بجائے ہیجانی کیفیت اور صورتحال تخلیق کی جا رہی ہے۔

وزیراعظم عمران خان اور ان کے بعض وزرا کے بیانات کو اشتعال انگیز قرار دیا جا رہا ہے جو اپنی جماعت کے کارکنوں کو اپوزیشن رہنماؤں اور منحرف ارکان کے خلاف بھڑکا رہے ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے