پاکستان

پنجاب کے وزیراعلی کا انتخاب، ترین ن لیگ سے مل گئے

اپریل 2, 2022

پنجاب کے وزیراعلی کا انتخاب، ترین ن لیگ سے مل گئے

پاکستان کے صوبہ پنجاب میں نئے وزیراعلٰی کے انتخاب کے لیے تین اپریل اتوار کا دن مقرر کر دیا گیا جبکہ تحریک انصاف کے جہانگیر ترین گروپ نے حمزہ شہباز کی باضابطہ حمایت کا اعلان کیا ہے۔

سنیچر کو صوبہ پنجاب میں نئے وزیراعلٰی کے انتخاب کے لیے صوبائی اسمبلی کا اجلاس ہوا۔

سپیکر پنجاب اسمبلی نے انتخاب کے لیے تین اپریل کا دن مقرر کرتے ہوئے اجلاس اتوار صبح ساڑھے گیارہ بجے تک ملتوی کر دیا۔

امیدوار کے لیے کاغذات نامزدگی سینچر کی شام پانچ بجے تک سیکرٹری اسمبلی آفس سے لیے جا سکتے ہیں اور اتوار کو ووٹنگ شو آف ہینڈز سے ہو گی۔

ادھر جہانگیر ترین گروپ نے پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کی باضابطہ حمایت کا اعلان کیا ہے۔

سنیچر کو لاہور میں حمزہ شہباز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترین گروپ کے ممبر نعمان لنگڑیال نے بتایا کہ ’جہانگیر ترین نے مسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ ہمارا فیصلہ ملک اور قوم کی بہتری کے لیے ہے۔‘

انہوں نے بتایا کہ ’جہانگیر ترین کے فیصلے پر ترین گروپ کے تمام ممبران نے لبیک کہا، حمزہ شہباز انشااللہ صوبے کی خدمت کریں گے۔‘

اس موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ ’میں جہانگیر ترین صاحب کا شکرگزار ہوں، تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو جائے بہت بڑا سرپرائز دوں گا۔‘

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے