’ایبسولوٹلی ناٹ‘، فوج کا عمران خان کے اقدام سے تعلق نہیں
پاکستان کی فوج کے ترجمان (ڈی جی آئی ایس پی آر) میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ ان کے محکمے کا موجودہ سیاسی صورتحال سے تعلق نہیں۔
اتوار کو نجی ٹی وی چینل ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ آج جو کچھ ہوا ادارے کا اس سے کوئی تعلق نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جو کچھ ہوا خالصتا سیاسی عمل تھا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ان اقدامات میں نہ تو ادارے کا کوئی عمل دخل ہے نہ ہی کوئی تعلق۔
ترجمان پاک فوج سے پوچھا گیا کہ کیا آج کے اقدامات میں فوج کی رضا مندی شامل تھی؟
جس پر ان کا جواب تھا کہ: ایبسولوٹلی ناٹ۔

