’مبارک ہو پاکستان‘، تحریک انصاف کا اپنی حکومت کے خاتمے پر جشن منانے کا اعلان
پاکستان میں تحریک انصاف کے اکابرین نے اپنی حکومت کے وقت سے پہلے خاتمے اور عمران خان کو وزارت عظمیٰ سے ہٹائے جانے پر ایک ہفتے تک جشن منانے اور أتش بازی کرنے کا اعلان کیا ہے۔
تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر فیصل جاوید نے اپنی جماعت کی حکومت کے خاتمے پر ٹویٹ میں لکھا کہ “مبارک ہو پاکستان! پیر سے انشاء اللہ پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد بلیو ایریا میں (ریڈ زون سے پہلے) افطار کے بعد جشن منانے کا آغاز کرے گی۔“
ان کا کہنا تھا کہ تمام کارکنوں اورفیملیز کو جشن میں شرکت کی دعوت عام دی جاتی ہے اور جشن ایک ہفتہ جاری رہے گا-
فیصل جاوید کے مطابق شاندار آتشبازی بھی پروگرام میں شامل ہیں۔

