پاکستان

کرائے کے ٹٹو تم ہو، مطیع اللہ جان کا فواد چوہدری کی بدزبانی پر جواب

اپریل 6, 2022

کرائے کے ٹٹو تم ہو، مطیع اللہ جان کا فواد چوہدری کی بدزبانی پر جواب

تحریک انصاف کے فواد چوہدری نے صحافی مطیع اللہ جان کے سوال پوچھنے پر بد زبانی کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ ایسے لوگ کرائے پر آتے ہیں جس پر صحافیوں نے احتجاج کیا اور مطیع اللہ جان نے فواد چوہدری سے کہا کہ کرائے پر تم جیسے لوگ آتے ہیں، تم کرائے کے ٹٹو ہو۔

سپریم کورٹ میں صحافیوں نے فواد چوہدری کی پریس ٹاک کا بائیکاٹ کرتے ہوئے ان کے خلاف احتجاج کیا۔

صحافی مطیع اللہ جان نے اسد عمر سے سوال کیا جس پر فواد چوہدری نے کہا کہ پہلے میں بات کرلوں.
مطیع اللہ جان نے کہا کہ پہلے میرے سوال کا جواب دیں .
اس پر فواد چوہدری نے کہا ایسےلوگ تو کرائے کے پر آتے ہیں.

فواد چوہدری کی بدتمیزی پر صحافیوں نے فواد چوہدری، اسد عمر کی میڈیا ٹاک کا بائیکاٹ کیا اور مطالبہ کیا کہ پہلے معافی مانگ لیں.

صحافیوں کی جانب سے لوٹا لوٹا کے نعرے لگائے جانے کے بعدفواد چوہدری، اسد عمر اور علی محمد خان میڈیا ٹاک ادھوری چھوڑ کر چلے گئے.

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے