پاکستان

عدالتی فیصلے سے مایوس وزرا کیا کہہ رہے ہیں؟

اپریل 8, 2022

عدالتی فیصلے سے مایوس وزرا کیا کہہ رہے ہیں؟

پاکستان میں تحریک انصاف حکومت کے وزرا عدم اعتماد پر رائے شماری سے قبل مایوس اور غصے میں نظر آتے ہیں.

جمعے کو اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ’قوم میں مایوسی کی لہر دوڑی ہے اور ایک زندہ قوم محسوس کر رہی ہے کہ بعض گندی نالی کی اینٹیں جو کرپشن میں ملوث تھیں انہیں اقتدار کے محلوں میں لگانے کی سازش ہو رہی ہے۔‘

ادھر وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے عدالتی فیصلے کو پارلیمان کی بالادستی کے خلاف قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کہ پارلیمنٹ کی بالادستی کو ختم کرنے کے لیے کل رات کاری ضرب لگائی گئی۔

شیریں مزاری نے کہا کہ اس عدالتی فیصلے میں یہ حکم دیا گیا کہ قومی اسمبلی کا اجلاس کیسے اور کس وقت منعقد ہونا چاہیے۔
’اس عدالتی فیصلے پر جو سائے منڈلا رہے ہیں وہ سمجھتے ہیں کہ کھیل جیت لیا ہے لیکن سچ کہوں تو یہ ابھی شروع ہوا ہے۔‘

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے