پاکستان

غیرملکی سازش کی تحقیقات کے لیے کمیشن، جنرل ریٹائرڈ طارق خان کی معذرت

اپریل 8, 2022

غیرملکی سازش کی تحقیقات کے لیے کمیشن، جنرل ریٹائرڈ طارق خان کی معذرت

جنرل ریٹائرڈ طارق خان نے غیرملکی مراسلے میں دھمکی کے ذریعے پاکستان میں حکومت تبدیل کرنے کی سازش کو بے نقاب کرنے کے لیے تشکیل دیے گئے حکومتی کمیشن کی سربراہی سے معذرت کر لی ہے۔

قبل ازیں پاکستان کے وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا تھا کہ وفاقی کابینہ نے عدم اعتماد کی تحریک کے پیچھے بین الاقوامی سازش کو بے نقاب کرنے کے لیے جنرل ریٹائڑڈ طارق خان کی سربراہی میں کمیشن تشکیل دینے کی منظوری دی ہے۔

جمعے کو وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ ’وفاقی کابینہ نے عالمی سازش کو سامنے رکھتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ طارق خان کی سربراہی میں ایک کمیشن تشکیل دیا گیا ہے۔‘

’کمیشن کو یہ کہا گیا ہے کہ وہ اس سارے معاملے کے پیچھے چھپے کرداروں کو، ان کے معاملات کی تحقیقات کرے اور حقائق قوم کے سامنے لائے جائیں۔‘

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے