پاکستان

تحریک انصاف کا قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے کا فیصلہ

اپریل 10, 2022

تحریک انصاف کا قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے کا فیصلہ

تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے اجلاس میں مشاورت کے بعد قومی اسمبلی سے استعفے دینے کا فیصلہ کر لیا ہے.

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کور کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ تمام ارکان قومی اسمبلی سے مستعفی ہو جائیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہ شہباز شریف کے کاغذات پر اعتراضات نہیں مانے جاتے تو کل ہی استعفٰی دیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ عمران خان نے اپیل کی ہے کہ آج رات عشا کی نماز کے بعد احتجاج کیا جائے۔‘

فواد چوہدری نےبعد ازاں ایک ٹویٹ میں کہا کہ ’تحریک انصاف نے اسمبلیوں سے مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ کیا ہے، کل وزیر اعظم کے انتخاب کے بعد یہ عمل قومی اسمبلی سے شروع کیا جائے گا۔‘

دوسری جانب فیصل جاوید نے ایک بیان میں کہا ہے کہ قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے کے فیصلے کی توثیق پیر کو پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں کی جائے گی.

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے