پاکستان

وزیراعظم کا انتخاب، شہباز شریف اور شاہ محمود قریشی میں مقابلہ

اپریل 10, 2022

وزیراعظم کا انتخاب، شہباز شریف اور شاہ محمود قریشی میں مقابلہ

پاکستان کی قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کو ہو رہا ہے جس میں نئے قائد ایوان کا انتخاب ہوگا.

اتوار کو قومی اسمبلی کےسیکریٹریٹ کے مطابق وزیراعظم کے انتخاب کے لیے مسلم لیگ نواز کے صدر شہباز شریف اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے ہیں۔

اسمبلی سیکریٹریٹ کے بیان کے مطابق ’کاغذات نامزدگی کی باضابطہ جانچ پڑتال کی گئی۔ جانچ پڑتال کے بعد دونوں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کیے گئے۔‘

سیکریٹریٹ کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد ایوان کے لیے الیکشن اتوار کی سہ پہر 2 بجے ہو گا۔

تحریک انصاف نے شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض کیا ہے.

پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ ’شہباز شریف کے کاغذات پر اعتراض نہیں مانے جاتے تو کل ہی استعفیٰ دیں گے۔‘

ادھر پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے برطانوی نشریاتی ادارے کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ’2018 کے دھاندلی ذدہ انتخابات کے نتیجہ میں بننے والی سلیکٹڈ حکومت کو تین سال برداشت کرنے کے بعد تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کامقصد یہ تھا کہ ہم انتخابی اصلاحات کرسکیں اور ایک جمہوری پاکستان کے قیام کی جانب آگے بڑھیں۔‘

اگلی حکومت میں وزیر خارجہ بننے کے سوال پر بلاول بھٹو نے کہا کہ ’میں اس بات کی تصدیق نہیں کر سکتا۔ اس جدوجہد میں میرا مقصد پاکستان میں جمہوریت کے فروغ اور انتخابی اصلاحات کو یقینی بنانا تھا۔‘

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے