پاکستان

ناظم جوکھیو قتل کیس، چالان پیش نہ کرنے پر ہائیکورٹ برہم

اپریل 11, 2022

ناظم جوکھیو قتل کیس، چالان پیش نہ کرنے پر ہائیکورٹ برہم

سندھ ہائیکورٹ میں ناظم جوکھیو قتل کیس میں پیپلز پارٹی کے ایم این اے جام عبدالکریم اور دیگر کی درخواست ضمانت پر سماعت کے دوران چالان پیش نہ کیے جانے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔

ہائیکورٹ نے پولیس کے تفتیشی کو چالان ایک ہفتے میں انسداد دہشت گردی عدالتوں کے منتظم جج کی عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

خیال رہے کہ سندھ ہائیکورٹ سے عبوری ضمانت لینے والے پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی اور مرکزی ملزم کو مقتول کی بیوہ نے معاف کر دیا ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے