لندن میں جمائما کے گھر کے باہر ن لیگ کا مظاہرہ، نعرے بازی
Reading Time: < 1 minuteتحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما کے گھر کے باہر مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔
مظاہرین نعرے لگا رہے تھے کہ عمران کی باجی چور ہے، ٹیرن کے پاپا چور ہیں۔
یہ مظاہرہ پی ٹی آئی کے کارکنوں کی جانب سے لندن میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج کے جواب میں کیا جا رہا ہے۔
جمائما گولڈ سمتھ نے دو دن قبل اس مظاہرے کے اعلان پر کہا تھا کہ ان کا اور ان کے بیٹوں کا پاکستان کی سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔
لندن میں مظاہرہ @Jemima_Khan کے گھر کے باہر مسلم لیگ ن کے کارکنوں کا مظاہرہ شروع pic.twitter.com/IQUznrMv28
— Azhar Javaid (@azharjavaiduk) April 17, 2022
پاکستان کے سوشل میڈیا صارفین نے جمائما کو ان کے پرانے بیانات کے سکرین شاٹس میں ٹیگ کر کے بتایا کہ کیسے وہ طویل عرصے تک پاکستان کے سیاست دانوں کے خلاف ٹویٹس کرتی رہیں جو تحریک انصاف کے مدمقابل تھے۔