اہم خبریں

پریانتھا کمار ا قتل کیس میں 88 افراد پر جرم ثابت، سخت سزائیں

اپریل 18, 2022

پریانتھا کمار ا قتل کیس میں 88 افراد پر جرم ثابت، سخت سزائیں

سیالکوٹ میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کو قتل اور لاش کو جہانےکے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے چھ افراد کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت جبکہ 9 کو عمر قید کی سزا دی ہے.

پیر کی شام کو سنائے گئے فیصلے میں انسداد دہشت گردی عدالت نے ایک مجرم کو پانچ سال قید جبکہ 72 مجرمان کو دو دو سال قید کی سزائیں دیں.

عدالت نے ایک ملزم کو بری بھی کیا۔

فیصلہ انسداد دہشتگری عدالت گوجرانوالہ کی جج نتاشہ نسیم نے کوٹ لکھپت جیل میں سنایا۔

خیال رہے گزشتہ سال دسمبر میں سیالکوٹ کے وزیرآباد روڈ پر ایک نجی فیکٹری کے ورکرز نے توہین مذہب کے الزام میں سری لنکن مینیجر کو تشدد سے قتل کر کے اس کی لاش کو آگ لگا دی تھی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے