افغانستان کی ایک اور مسجد میں دھماکہ، 33 نمازی مارے گئے
Reading Time: < 1 minuteافغانستان کے صوبہ قندوز کی ایک مسجد میں جمعے کی نماز کے دوران ہونے والے دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 33 ہو گئی ہے۔
جمعے کو طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ٹوئٹر پر تصدیق کی کہ مارے جانے والے نمازیوں میں بچے بھی شامل ہیں۔
افغانستان کے شہر مزار شریف کی ایک مسجد میں گزشتہ روز کیے گئے دھماکے میں 12 افراد ہلاک ہو گئے تھے.
Array