کراچی میں چینی باشندوں کے ساتھ مارے گئے ڈرائیور کے سات بچے یتیم ہوگئے
Reading Time: < 1 minuteکراچی یونیورسٹی میں چینی اساتذہ کے ساتھ خودکش حملے میں مارے گئے ڈرائیور خالد نواز کی 5 بیٹیاں اور 2 بیٹے ہیں۔
خالد نواز سنہ 2016 سے اپنی موت تک چینی اساتذہ کے ساتھ ہی ڈیوٹی کر رہے تھے۔
خالد نواز کی رہائش سپر ہائی وے پرگلشنِ معمار کے قریب فقیرا گوٹھ میں تھی۔
خالد نواز کا آبائی علاقہ ضلع ہنگو خیبرپختونخوا ہے اور وہ روزگار کے سلسلے میں 20 برس قبل کراچی میں آباد ہوئے.
خیال رہے کہ منگل کو کراچی یونیورسٹی کے کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کے باہر دھماکے میں چار افراد ہلاک اور چار زخمی ہو گئے تھے۔
خودکش حملہ بلوچ خاتون نے کیا تھا جن کا تعلق بلوچستان لبریشن آرمی سے تھا۔
Array