متفرق خبریں

درجہ حرارت 50 تک، پاکستان میں شدید گرمی کی پیش گوئی

اپریل 28, 2022 < 1 min

درجہ حرارت 50 تک، پاکستان میں شدید گرمی کی پیش گوئی

Reading Time: < 1 minute

پاکستان میں رواں سال شدید گرمی پڑنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کی وزارت نے تمام صوبوں کو ہیٹ ویو کا باضابطہ الرٹ جاری کیا ہے۔

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ دنیا سمیت جنوبی ایشیا کو اس سال شدید گرمی کی لہر کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کی سرحدی علاقوں میں درجہ حرارت 49 سے 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

شیری رحمان کے مطابق قبل ازوقت گرمی کی شدید لہر میں اضافہ ماحولیاتی تبدیلی اور گلوبل وارمنگ کی علامت ہے۔

شیری رحمان نے کہا کہ پاکستان کو مارچ سے غیر متوقع گرمی کی شدید لہر کا سامنا ہے۔ اس سال پاکستان میں درجہ حرارت میں معمول سے 6 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ اضافے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اس سال  مارچ 1961 سے اب تک کا گرم ترین مہینہ تھا، مارچ میں ہی بارشیں معمول سے 62 فیصد کم ریکارڈ کی گئی ہیں۔

شیری رحمان نے کہا کہ سال 2018 میں بھی اپریل کے مہینے میں نواب شاہ دنیا کا گرم ترین شہر بنا جب پارا 50 ڈگری سینٹی گریڈ سے اوپر چلا گیا۔

عالمی اداروں نے سال کے ابتدا میں ہی پاکستان میں قبل ازوقت، شدید اور طویل گرمی کی لہر کے حوالے سے خبردار کیا تھا۔

گرمی کی اس شدید لہر کی وجہ سے لوگوں کی صحت اور زراعت کو بھی خطرات لاحق ہوں گے۔

لوگوں سے درخواست کی گئی ہے کہ شدید گرمی سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے