عالمی خبریں

مسجد نبوی میں نعرے بازی پر پانچ پاکستانی گرفتار کیے: حرمین سکیورٹی

اپریل 29, 2022 < 1 min

مسجد نبوی میں نعرے بازی پر پانچ پاکستانی گرفتار کیے: حرمین سکیورٹی

Reading Time: < 1 minute

سعودی عرب میں حرمین سکیورٹی فورسز کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ’مسجد نبوی کے احاطے میں ایک خاتون اور ان کے ساتھ موجود پاکستانی افراد کو گالیاں دینے اور حملہ آور ہونے پر پانچ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔‘

اس سے قبل پاکستان میں سعودی عرب کے سفارتخانے کی جانب سے مدینہ میں پاکستانیوں کی گرفتاری کی تصدیق کی گئی تھی۔

سفارت خانے کے ترجمان نے مدینہ منورہ میں گذشتہ رات ہونے والے واقعے کے بعد پاکستانیوں کی گرفتاریوں کی تصدیق کی۔

ترجمان کے مطابق ان میں سے کچھ افراد کو قواعد کی خلاف ورزی اور مقدس مقام کی تضحیک کرنے پر گرفتار کیا گیا۔

خیال رہے کہ تحریک انصاف کے کارکنوں نے گزشتہ روز مدینہ کی مسجد نبوی کے احاطے میں پاکستان کی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے خلاف نعرے لگائے اور گالیاں دیں جبکہ وفاقی وزیر شاہزین بگٹی کے بال کھینچے تھے.

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے