ڈیڑھ سال بارش نہ ہونے کے بعد موت کے منہ میں جاتے دو کروڑ انسان
Reading Time: 2 minutesایتھوپیا کے جنوب مشرقی علاقے میں گزشتہ 18 ماہ کے دوران بارش کا ایک قطرہ نہیں گرا۔
خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کی ایک رہورٹ کے مطابق پیاس کے مارے جانور روزانہ مر رہے ہیں اور گاؤں دیہات میں ہر طرف بکریوں، گائے اور گدھوں کے ڈھانچے بکھرے پڑے ہیں جن سے بدبو کے بھبھکے اٹھ رہے ہیں۔
براعظم افریقہ کے اس خطے میں دہائیوں کے بعد آنے والی خشک سالی سے قحط کا دور دورہ ہے اور اقوام متحدہ کے مطابق 20 ملین انسان بھوک اور بدحالی کے باعث موت کے منہ میں جا رہے ہیں۔
خشک سالی سے کروڑوں انسان جن کی زندگی گزارنے کا انداز خانہ بدوشانہ تھا جانور مرنے کے بعد اب بھوک سے بلک رہے ہیں۔
ہارگدودو علاقے میں ہوا انتہائی خشک اور گرم جبکہ زمین بنجر و گرد آلود ہے۔
Array