پاکستان

معاشی حالات سے ’نیوٹرلز‘ کو خبردار کیا تھا، عمران خان کا فوج پر طنز

مئی 13, 2022

معاشی حالات سے ’نیوٹرلز‘ کو خبردار کیا تھا، عمران خان کا فوج پر طنز

پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان نے فوج پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت میں ہوتے ہوئے انہوں نے اور شوکت ترین نے ’نیوٹرلز‘ کو خبردار کیا تھا کہ اگر ان کے خلاف سازش کامیاب ہوئی تو ملکی معشیت ڈوب جائے گی اور یہی ہو رہا ہے۔

جمعے کو انہوں نے ایک بیان میں اپنے دور کی معشیت کا موجودہ حکومت کے معاشی معاملات سے موازنہ کیا ہے۔

عمران خان نے لکھا ’روپیہ تاریخ کی کم ترین سطح 193 پر ہے (8 مارچ کو 178 تھا)۔ شرح سود 1998 کے بعد 15 فیصد کی بلند ترین سطح پر ہے۔ سٹاک مارکیٹ تین ہزار پوائنٹس یا چھ اعشاریہ چار فیصد تک گر چکی ہے۔ سٹاک مارکیٹ 604 ارب روپے کی کیپیٹلائزیشن گنوا چکی ہے اور مہنگائی جنوری 2020 کے بعد 13 اعشاریہ چار فیصد کی بلند ترین سطح پر ہے۔‘

عمران خان نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مزید لکھا ’یہ سب امپورٹڈ حکومت پر تاریخ کے کم ترین اعتماد کی علامتیں ہیں۔ مارکیٹ پالیسی اور اقدامات کی منتظر ہے جو فراہم کرنے میں امپورٹڈ حکومت مکمل ناکام رہی ہے۔‘

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے