پاکستان

ان کو حکومت دینے سے بہتر تھا پاکستان پر ایٹم بم گرا دیتے: عمران خان

مئی 13, 2022

ان کو حکومت دینے سے بہتر تھا پاکستان پر ایٹم بم گرا دیتے: عمران خان

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ انہوں نے ملک کی اخلاقیات کو بچانا ہے اور ان چوروں کو حکومت دینے سے بہتر تھا پاکستان پر ایٹم بم گرا دیتے۔

جمعے کو مردان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ’میں نے شوکت ترین کو ان کے پاس بھیجا جو خود کو نیوٹرل کہتے ہیں، بتایا کہ سازش کامیاب ہوئی تو معیشت تباہ ہو جائے گی۔‘

انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کہ ’جب سازش کا پتہ چلا تو ان لوگوں کے پاس گیا جو سازش روک سکتے تھے لیکن سازش روکنے والوں نے کچھ نہیں کیا۔‘

انہوں نے کہا کہ ’مجھے پتا ہے کہ میری حکومت کے خلاف کن کن میڈیا ہاؤسز پر پیسہ لگ رہا تھا۔ عمران خان نے مطالبہ کیا کہ چیف جسٹس پاکستان کمیشن بنائیں اور پوچھیں کہ ہمارے ملک سے کس نے غداری کی ہے تاکہ پوری قوم کو پتا چلے میر صادق اور میر صادق کون ہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ ’امریکہ میں ایک چھوٹا سا نوکر ہمارے سفیر کو بلاتا ہے اور کہتا ہے عمران خان کو ہٹا کر چیری بلاسم کو بٹھایا تو معاف کر دیا جائے گا۔ ہم امریکہ کے غلام نہیں۔‘

عمران خان نے کہا کہ ’وہ کہتے ہیں جو بھی مدد کی اس کی ایک قیمت ہوگی، پاکستانیو! وہ قیمت تمہاری آزادی ہوگی۔‘

انہوں نے جلسے میں شریک پی ٹی آئی کے حامیوں سے اپیل کی کہ ’جب کال دوں اسلام آباد آنا ہے۔ قوم سے کہتا ہوں کال دوں تو خوف کی زنجیریں توڑ کر اسلام آباد آئیں۔‘
انہوں نے خبردار کیا کہ ’اگر الیکشن کی تاریخ نہ دی تو اسلام آباد آنے والا سمندر سب بہا کر لے جائے گا۔‘

سیاسی مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ ’جب ہمیں حکومت ملی تو چور 10 سال حکومت کر چکے تھے، ان لوگوں نے اداروں کو تباہ کیا معیشت کا بیڑہ غرق کیا۔ یہ لوگ خود امیر ہو گئے اور ملک کو غریب کر گئے۔‘

انہوں نے بتایا کہ ’ہمارے پاس قرض ادا کرنے کے لیے پیسے نہیں تھے۔ دوست ممالک سے پیسے مانگے اور پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچا لیا۔‘

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے