امریکہ میں فائرنگ کا ایک اور واقعہ، چرچ میں ایک شخص ہلاک
Reading Time: < 1 minuteامریکی ریاست کیلیفورنیا کے لیگونا وڈز قصبے میں واقع ایک چرچ کے اندر فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بتایا ہے کہ یہ واقعہ اتوار کی دوپہر پیش آیا۔ واقعے کے بعد ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔
لیگونا وڈز قصبے کی آبادی سولہ ہزار نفوس پر مشتمل ہے۔
مقامی بلدیہ کے سربراہ نے ٹویٹ کیا کہ ہلاک ہونے والا شخص جائے وقوع پر ہی دم توڑ گیا۔ واقعے میں زخمی ہونے والے تمام افراد بالغ ہیں جن کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
رواں ہفتے امریکا میں فائرنگ کا یہ دوسرا واقعہ پیش آیا ہے۔
اس سے قبل سنیچر کو ایک 18 سالہ سفید فام نوجوان نے نیویارک کے علاقے بفیلو میں ایک سپر مارکیٹ میں فائرنگ کی تھی۔
واقعے میں 10 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے تھے۔
واضح رہے کہ اس علاقے میں رہنے والوں کی اکثریت سیاہ فام ہے۔
پولیس نے حملے کو نسل پرستی پر مبنی قرار دیا۔