پاکستان

جنرل فیض حمید ایک بار پھر کابل میں، ٹی ٹی پی سے مذاکرات

مئی 17, 2022

جنرل فیض حمید ایک بار پھر کابل میں، ٹی ٹی پی سے مذاکرات

پاکستان کی فوج کی پشاور کور کے سربراہ جنرل فیض حمید کالعدم تحریک طالبان سے بات چیت کے لیے اپنے وفد کے ہمراہ کابل میں ہیں۔

منگل کو افغان ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا کہ پاکستان کے سابق ڈی جی آئی ایس آئی اور موجودہ کور کمانڈر پشاور پیر کو کابل پہنچے جہاں وہ سرینہ ہوٹل میں ٹھہرے ہوئے ہیں۔

عسکری ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ جنرل فیض حمید طالبان حکام کے توسط سے کالعدم تحریک طالبان سے بات چیت کریں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران پاک افغان سرحدی علاقوں اور شمالی و جنوبی وزیرستان میں پاکستان کی فوج پر ٹی ٹی پی کے حملوں میں اضافہ دیکھا گیا جن میں متعدد اہلکار مارے گئے۔

ادھر وزیرستان سے رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے ایوان میں خطاب کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ ٹی ٹی پی کے سزایافتہ محمود خان اور مسلم خان کو رہا کر کے بھیج دیا گیا اس کی اجازت کس نے دی؟

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے