نیب ریفرنس پر عدالتی کارروائی اسحاق ڈار کی گرفتاری سے مشروط
اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیر خزانہ اسحق ڈار کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔
بدھ کو احتساب عدالت میں سابق وزیر خزانہ اسحق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس کی سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر افضل قریشی اور شریک ملزمان کے وکلا کے پیش ہوئے۔
احتساب عدالت نے ریفرنس کی کارروائی کو اسحق ڈار کی گرفتاری سے فیصلہ مشروط کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ کے دوبارہ دائمی وارنٹس گرفتاری جاری کیے۔
عدالتی حکم میں کہا گیا کہ جب تک اسحق ڈار کو گرفتار کر کے عدالت پیش نہیں کیا جاتا ریفرنس کی کارروائی آگے نہیں بڑھے گی۔
احتساب عدالت نے ریفرنس کی سماعت اسحق ڈار کی گرفتاری تک ملتوی کر دی۔
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ریفرنس پر سماعت کی۔
اسحاق ڈار کے شریک ملزمان نے بریت کی درخواستوں دائر کر رکھی ہیں۔ شریک ملزمان نے نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت ریفرنس کو دوبارہ چیلنج کر رکھا ہے۔

