پاکستان

پاکستانی روپے کی بے قدری کا نیا ریکارڈ، ڈالر 200 تک پہنچ گیا

مئی 19, 2022

پاکستانی روپے کی بے قدری کا نیا ریکارڈ، ڈالر 200 تک پہنچ گیا

پاکستان میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر تیزی سے بڑھ رہی ہے اور ملکی معیشت کی بدحالی کے خدشات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔

جمعرات کو پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 200 روپے کی سطح عبور کر گئی
۔
کرنسی ایکسچینج سے وابستہ کاروباری دفاتر کے مطابق جمعرات کو کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر بڑھ کر 199.40 تک پہنچی، جو کچھ دیر کے بعد 200 کی سطح عبور کرتے ہوئے دن گیارہ بجے 200.15 روپے ہو گئی۔

پاکستان میں کاروباری طبقے نے صورتحال کو مایوس کُن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی معیشت امپورٹ بل پورا کے لیے بھی اب ڈالرز کی قلت کا شکار ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔

خیال رہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کے ساڑھے تین سال میں پاکستان کی کرنسی 40 فیصد تک ڈی ویلیو ہوئی جس کا سلسلہ نئی اتحادی حکومت میں بھی جاری ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے