الیکشن کمیشن کا فیصلہ، پی ٹی آئی کے 25 منحرف ارکان ڈی سیٹ
پاکستان کے الیکشن کمیشن نے سپیکر پنجاب اسمبلی کی جانب سے بھیجے گئے ریفرنسز کو منظور کرلیا ہے.
پی ٹی آئی کے 25 منحرف اراکین کو ڈی سیٹ کردیا گیا.
الیکشن کمیشن نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کی جانب سے بھیجے گئے ریفرنس کو نمٹا دیا.
محفوظ شدہ فیصلہ چیف الیکشن کمیشنر کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے سنایا.
پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل اسد عمر نے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا۔
خیال رہے پی ٹی آئی کے منحرف ارکان اسمبلی نے وزیراعلٰی پنجاب کے انتخاب میں حمزہ شہباز کو ووٹ دیا تھا جس کے بعد تحریک انصاف کی جانب سے 25 منحرف اراکین کے خلاف ریفرنس بھیجا گیا تھا۔
الیکشن کمیشن نے اس ریفرنس پر فیصلہ منگل کو محفوظ کیا تھا۔
پاکستان تحریک انصاف کی درخواست پر سپیکر پنجاب اسمبلی نے ارکان اسمبلی کے خلاف ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوایا تھا۔

