پنجاب اسمبلی افسران کے گھروں پر چھاپے، ایک گرفتار
پاکستان کے صوبہ پنجاب کی اسمبلی کے افسران کے خلاف لاہور میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈی جی پارلیمانی امور رائے ممتاز کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ سپیکر پرویز الہیٰ نے عزم ظاہر کیا ہے کہ اجلاس آج ہر صورت ہوگا۔
پنجاب اسمبلی کے ترجمان کے مطابق پولیس دیواریں پھلانگ کر رائے ممتاز کے گھر میں داخل ہوئی۔
پولیس نے سیکریٹری اسمبلی محمد خان بھٹی اور سیکریٹری کوارڈینیشن عنایت اللہ لک کے گھر پر بھی چھاپہ مارا لیکن یہ دونوں افسران گھروں پر موجود نہ ہونے کی وجہ سے گرفتار نہ ہو سکے۔
پنجاب اسمبلی کے سپیکر چوہدری پرویز الٰہی نے محمد خان بھٹی اور عنایت اللہ لک کے گھروں میں چھاپوں اور ڈی جی رائے ممتاز گرفتاری کی مذمت کی ہے
انہوں نے کہا کہ ’حکومت کا یہ ایکشن فسطائیت ہے۔ یہ سب شہباز شریف کے حکم پر ہو رہا ہے۔‘
’شریفوں کا چہرہ قوم کے سامنے آرہا ہے۔ غیر آئینی اور جعلی حکومت آئین اور قانون کے خلاف اقدامات کر رہی ہے۔‘
دوسری جانب سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے آج ساڑھے بارہ بجے طلب کر لیا ہے۔

