عمران خان کا 25 مئی سے حکومت مخالف لانگ مارچ کا اعلان
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 25 مئی سے حکومت مخالف لانگ مارچ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے.
اتوار کو پشاور میں پریس کانفرنس میں سابق وزیراعظم نے کہا کہ وہ ایکس سروس مین کو بھی لانگ مارچ میں شرکت کی دعوت دیتے ہیں.
انہوں نے کہا کہ پولیس، فوج اور بیوروکریسی ہماری ہے.
عمران خان کا کہنا تھا کہ فوج نے کہا کہ نیوٹرل ہیں تو نیوٹرل رہیں، فوج کی فیملیز کو مارچ میں شرکت کی دعوت دیتا ہوں.
عمران خان نے 25 منٹ کی پریس کانفرنس میں شیریں مزاری کی گرفتاری پر بات نہیں کی.

