تحریک انصاف کے خلاف کریک ڈاؤن، فائرنگ سے پولیس اہلکار قتل
پاکستان میں تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے قبل پولیس نے اپوزیشن جماعت کے رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے مارے ہیں جبکہ وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے صوبے میں امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس طلب کیا ہے۔
اجلاس میں پنجاب میں عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا اور امن عامہ کی فضا قائم رکھنے کے لیے مزید اقدامات پر غور ہوگا۔
ادھر لاہور میں تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاری کے لیے کریک ڈاؤن کے دوران چھت سے فائرنگ میں ایک پولیس اہلکار کی موت واقع ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق اہلکار کو ماڈل ٹاؤن میں ایک گھر کی چھت سے نشانہ بنایا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ نے واقعے کی تحقیقات اور ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لانے کی ہدایت کی ہے۔
قبل ازیں منگل کو رات گئے تحریک انصاف کے رہنماؤں نے لاہور، سیالکوٹ اور جہلم میں پولیس کے چھاپوں کی شکایت کی تھی۔

