امریکہ میں نوجوان کی سکول میں فائرنگ، 18 بچوں سمیت 20 ہلاک
Reading Time: < 1 minuteامریکی ریاست ٹیکساس کے ایک سکول میں 18 برس کے ایک نوجوان نے فائرنگ کر کے 18 بچوں سمیت 20 افراد کو ہلاک کر دیا ہے۔
واقعے کے بعد امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ اب فوری فیصلے کا وقت ہے۔
امریکہ میں رواں سال کے دوران فائرنگ کا یہ بدترین واقعہ ہے۔
خبر رساں ادارے اے ایف کے مطابق واقعہ منگل کو یوویلدے کے علاقے میں پیش آیا جو میکسیکو کی سرحد سے ایک گھنٹے کی مسافت پر واقع ہے۔
ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نے صحافیوں کو بتایا کہ بندوق بردار شخص کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ اس نے سکول پر حملے سے قبل اپنی دادی پر بھی فائرنگ کی۔ حملہ آور نے تھوڑی دور گاڑی کھڑی کی اور چھوٹی بندوق لے کر سکول میں داخل ہوا۔
Array