پاکستان

ریڈ زون فوج کے حوالے، عمران خان کا دھرنا ختم کرنے کا اعلان

مئی 26, 2022

ریڈ زون فوج کے حوالے، عمران خان کا دھرنا ختم کرنے کا اعلان

ریڈ زون کی سکیورٹی فوج کے حوالے کیے جانے کے بعد پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں پارلیمنٹ کو جانے والی سڑک جناح ایونیو پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اپنے کارکنوں کے ساتھ پہنچے۔

عمران خان نے حکومت کو چھ دن کا الٹی میٹم دے کر دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے.

بدھ کو رات بھر کارکنوں اور سکیورٹی فورسز کی جھڑپوں میں پولیس اور رینجرز کے 12 اہلکار زخمی ہوئے۔

جمعرات کی صبح سات بجے عمران خان جناح ایونیو پہنچے۔

ڈی چوک کے قریب رات گئے سکیورٹی کے حصار کے طور پر لگائے گئے کنٹینرز کو ہٹانے کی کوشش کرنے والے پی ٹی آئی کارکنوں پر پولیس نے شیلنگ کی اور کارکنوں نے ایک میٹرو سٹیشن کو آگ لگائی۔

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے جمعرات کی صبح جاری بیان میں کہا کہ ساری رات نے خود سیکیورٹی حالات کی مانیٹرنگ کی۔

انہوں نے کہا کہ عوام نے فسادی، فتنہ جتھے کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ سے غلط بیانی کر کے اسلام آباد میں طے شدہ جگہ پر جلسہ کرنے کی اجازت لے کر عمران نیازی شہر میں داخل ہوئے اور ڈی چوک جانے کا اعلان کر کے وعدہ خلافی کی۔

ان کے مطابق میٹرو بس سٹیشن جلائے گئے، درختوں کو آگ لگائی گئی عوام نے سب دیکھا۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کی آڑ میں فسادی جتھہ ساری رات جلاؤ کرتا رہا۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے ایک بھی ربڑ بلٹ نہیں چلائی تمام جھوٹا پروپیگنڈہ ہے۔ 18 رینجرز اور پولیس اہلکار شدید زخمی ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے