پاکستان

سپریم کورٹ نے لانگ مارچ کو تحفظ نہ دیا تو نئی حکمت عملی ہوگی: عمران خان

مئی 30, 2022

سپریم کورٹ نے لانگ مارچ کو تحفظ نہ دیا تو نئی حکمت عملی ہوگی: عمران خان

پاکستان میں اپوزیشن جماعت تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ اب حکومت کے خلاف لانگ مارچ مکمل تیاری کے ساتھ شروع کریں گے۔

پیر کو پشاور میں وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ ’سپریم کورٹ ہمیں بتائیں کہ 25 مئی کو کس بنیاد پر ہمیں روکا گیا۔‘

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ اگر ان کے مارچ کو تحفظ دیتا ہے تو ٹھیک اور اگر نہیں دیتا تو پھر منصوبہ بندی کے ساتھ جائیں گے.

ان کا کہنا تھا کہ 62 سال سے پاکستان آدھا ملٹری ڈکٹیشن اور آدھا دو خاندانوں کے ہاتھ میں رہا۔

تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ ’شریف خاندان سے گھٹیا اور غلیظ خاندان آج تک نہیں دیکھا۔ میں 26 سال سے ان کے خلاف جہاد کر رہا ہوں، سپریم کورٹ نے ان کا ٹھیک نام سسیلین مافیا رکھا ہے کیونکہ یہ مافیا ہے۔‘

عمران خان نے کہا کہ شریف خاندان کے کیسز سپریم کورٹ مانیٹر کرے اور جج تعینات کرے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ’آج پاکستان جہاں کھڑا ہے تو وکلا اور ججز کے لیے بہت بڑا امتحان ہے۔‘

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے