پاکستان

کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات، پاکستانی قبائلی جرگہ کابل میں

مئی 31, 2022

کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات، پاکستانی قبائلی جرگہ کابل میں

عظمت گل . صحافی، پشاور
پاکستان کے سابق قبائلی علاقوں اور ملاکنڈ ڈویژن کے مشران پر مشتمل جرگہ حکومت اور کالعدم تحریک طالبان کے درمیان مذاکرات میں کردار ادا کرنے کے کیے کل اسلام آباد سے کابل جائے گا۔

عسکری اور طالبان ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ کالعدم تنظیم نے حکومت کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع کر دی ہے۔

قبائل کے مشران کے جرگے میں مولانا صالح شاہ، اکرام الدین، ملک نصیراللہ، ملک حبیب اللہ اور ملک شاہ زیب شامل ہیں.

ذرائع کے مطابق تحریک طالبان کی جانب سے اس کا باقاعدہ طور پر اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ قبائلی جرگہ کالعدم تحریک کے ساتھ فریقین کی شرائط پر مذاکرات میں ثالثی کرے گا اور مذاکرات میں امارات اسلامی افغانستان کے حکام بھی شریک ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات فاٹا انضمام کے خاتمے، جنگجووں کی مسلح واپسی اور ان پر قائم مقدمات ختم کے امور پر ہوں گے جبکہ قبائلی جرگہ حکومتی شرائط سے بھی کالعدم تنظیم کو آگاہ کرے گا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے