یوکرین کو فراہم کردہ مغربی ہتھیار تباہ کر دیے: روسی صدر
Reading Time: < 1 minuteروس کے صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ اینٹی ایئر کرافٹ فورسز نے یوکرین کے درجنوں ہتھیاروں کو تباہ کر دیا ہے۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ایک مختصر انٹرویو میں صدر پوتن نے کہا کہ ’ہمارے اینٹی ایئر کرافٹ سسٹمز (یوکرین کو فراہم کردہ) ہتھیاروں کو تباہ کر رہے ہیں۔‘
یہ واضح نہیں کہ روس نے کس قسم کے ہتھیاروں کو تباہ کیا۔
روس کا کہنا ہے کہ اس نے یوکرین کے طیاروں اور میزائلوں کو تباہ کر دیا ہے۔
یوکرین پر روس کے حملے کے 100 دن جمعے کو مکمل ہوئے۔
یوکرین نے کہا ہے کہ روس ملک کے 20 فیصد علاقے پر قابض ہو چکا ہے۔ ان میں کریمیا اور ڈونباس کے وہ علاقے بھی شامل ہیں جن پر 2014 سے روس کا کنٹرول ہے۔
یوکرین کے دارالحکومت کیئف کے اطراف میں پسپائی کے بعد روسی افواج مشرقی یوکرین پر قبضے کی کوشش میں ہیں، جس سے جنگ مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔
Array