حلیم عادل شیخ کی حفاظتی ضمانت کے لیے دائر درخواست مسترد
اسلام ہائی کورٹ نے گرفتاری کے خدشات پر حفاظتی ضمانت کے لیے دائرتحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کی درخواست مسترد کر دی ہے.
بدھ کو اسلام ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ درخواست گذار کو سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرنا چاہیے اور اسلام آباد ہائی کورٹ پہلے ہی درخواست گذار کو ایک درج شدہ ایف آئی آر پر حفاظتی ضمانت دے چکی ہے۔
سندھ اسمبلی میں تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے لیڈر آف اپوزیشن حلیم عادل شیخ کئی مقدمات میں سندھ پولیس کو مطلوب ہیں.
اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر ایک نئی رٹ درخواست کے ذریعے حلیم عادل شیخ نے حفاظتی ضمانت کی استدعا کی اور الزام لگایا کہ سندھ حکومت انہیں جھوٹے اور نامعلوم مقدمات میں گرفتار کر کے آج ۸ جون کو ہونے والے سندھ اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں شرکت سے روکنا چاہتی ہے.
خیال رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ اور انسداد دہشت گردی عدالت کراچی اس سے پہلے بھی حلیم عادل شیخ کو چند دوسرے مقدمات میں عبوری ضمانتیں دے چکی ہیں۔

