پاکستان

بلوچستان کے قلعہ سیف اللہ میں مسافر وین کھائی میں گر گئی، 22 ہلاک

جون 8, 2022

بلوچستان کے قلعہ سیف اللہ میں مسافر وین کھائی میں گر گئی، 22 ہلاک

بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں مسافر وین کھائی میں گرنے سے 22 افراد ہلاک ہو گئے۔

ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ حافظ محمد قاسم نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اموات 22 ہو گئی ہیں.

انہوں نے بتایا کہ حادثے میں صرف ایک 13 سالہ لڑکا زندہ بچا جسے زخمی حالت میں علاج کے لیے کوئٹہ روانہ کردیا گیا.

دشوار گزار علاقہ ہونے کے باعث لاشیں نکالنے میں مشکلات کا سامنا ہے.

لاشیں حادثے سے چالیس کلومیٹر دور قلعہ سیف کے ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال پہنچائی جارہی ہیں

ڈی سی قلعہ سیف اللہ نے بتایا کہ حادثہ قلعہ سیف اللہ کے علاقہ اختر زئی کے مقام پر کوئٹہ زون روڈ پر رونما ہوا جہاں ڈرائیور کی جانب سے کنٹرول کھو دینے کے سبب مسافر وین کھائی میں جاگری- انتظامیہ کی جانب سے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے