پاکستان

کسی پر دباؤ نہیں ڈالا، پروپیگنڈے پر کارروائی کریں گے: فوج

جون 8, 2022

کسی پر دباؤ نہیں ڈالا، پروپیگنڈے پر کارروائی کریں گے: فوج

پاکستان کی فوج نے سوشل میڈیا پر سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کے حوالے سے شاہین صہبائی اور دیگر کے بیانات کو بے بنیاد پروپیگنڈہ قرار دیا ہے۔

بدھ کی رات ایک بیان میں فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا کہ شوکت ترین سے منسوب گفتگو بے بنیاد ہے اور اس کی وہ خود بھی تردید کر چکے ہیں۔

بیان کے مطابق فوج کے محکمے اور اس کی قیادت کے خلاف گھناؤنے الزامات اور جھوٹ پھیلانے کے پیچھے مخصوص مقاصد کا حصول ہے۔

محکمہ اس میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

دوسری جانب سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے عمران خان کو چھوڑنے کے لیے ماضی میں ڈالے گئے کسی بھی دباؤ کی تردید کی ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے