پاکستان

لمز یونیورسٹی کا گریجویٹ اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں قتل

جون 8, 2022

لمز یونیورسٹی کا گریجویٹ اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں قتل

لاہور کی لمز یونیورسٹی کے گریجویٹ اور نجی فوڈ ڈیلیوری کمپنی کے بزنس مینیجرکو اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں نامعلوم افراد نے ڈکیتی کی واردات کے دوران گولی مار کر قتل کر دیا۔

خاندانی ذرائع کے مطابق 26 سالہ قاسم اعوان والدین کا اکلوتا بیٹا تھا۔

پولیس کے مطابق وقوعہ اتوار کی رات نو بجے کے لگ بھگ پیش آیا جس میں نوجوان زخمی ہو گیا جو تین دن ہسپتال میں زیرعلاج رہا اور بدھ کی شام زندگی کی بازی ہار گیا۔

مقدمے کا اندارج مقتول کے دوست میر شاہان علی کی درخواست پر کیا گیا جن کے مطابق قاسم اعوان نے فون پر بتایا کہ اُس کو گولی لگی ہے اور وہ زخمی ہے۔

میر شاہان علی نے پولیس کو بتایا کہ مقتول قاسم اعوان نے وقوعہ سے قبل بتایا تھا کہ وہ ایف نائن پارک میں جاگنگ کر رہا ہے اور واپسی پر اُن کے ساتھ رات کا کھانا کھائے گا۔

میر شاہان کے مطابق جب اُن کو قاسم اعوان کا فون آیا کہ گولی سے زخمی ہے تو پولیس کو لے کر پارک پہنچا جہاں ایف ٹین گیٹ کے قریب زخمی دوست نے بتایا کہ نامعلوم لڑکوں نے لیٹ جانے کے لیے کہا اور مزاحمت پر گولی ماری جو بازو کو چیرتی ہوئی سینے کے ایک طرف گئی۔

زخمی قاسم اعوان کو پمز ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جو تین دن بعد جانبر نہ ہو سکا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے