پاکستان

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کے خلاف مقدمہ کے اندراج کا فیصلہ معطل

جون 9, 2022

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کے خلاف مقدمہ کے اندراج کا فیصلہ معطل

لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ،سی سی پی او لاہور اور ڈی جی آپریشنز کے خلاف مقدمہ کے اندراج کا فیصلہ معطل کر دیا ہے.

عدالت عالیہ نے کانسٹیبل محمد اسلم کی درخواست پر مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ معطل کیا.

عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کر کے آئندہ سماعت پر جواب طلب کیا ہے.

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے کیس کی سماعت کی.

سیشن کورٹ نے لانگ مارچ کے دوران وکلا پر تشدد کے معاملے میں رانا ثناءاللہ اور پولیس افسران پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا .

کانسٹیبل محمد اسلم نے سیشن کورٹ کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا.

درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ سیشن کورٹ نے حقائق کے برعکس مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا۔

عدالت سے استدعا کی کہ سیشن کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے.

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے