پوسٹ مارٹم کیے بغیر تدفین، پولیس اور عامر لیاقت کے اہلخانہ متفق
پاکستان کے معروف اینکر اور رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی تدفین سات گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی.
اہلخانہ اور انتظامیہ کے درمیان معاہدہ ہونے کے بعد بھی پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بغیر تدفین کی اجازت دے دی.
ق ازیں پولیس کے اعلٰی افسران نے عامر لیاقت حسین کی تدفین سے قبل پوسٹ مارٹم لازمی کرنے کا فیصلہ کیا تھا.
کراچی ضلع شرقی پولیس کے سینئر افسر کے مطابق عامر لیاقت کی موت وجوہات جاننا ضروری ہیں.
انہوں نے کہا کہ ابھی تک وجہ موت کا تعین نہیں ہوسکا ہے. یہ ایک ہائی پروفائل کیس ہے. قانونی ضابطے پورے کیے بغیر تدفین نہیں کی جائے گی.
انہوں نے اہلخانہ سے معاہدے کے حوالے سے بتایا کہ ان بچوں کی خواہش ہے کہ پوسٹ مارٹم نہ کیا جائے لیکن قانونی تقاضے ہیں جو ہر صورت پورے کیے جائیں گے.

