عالمی خبریں

دمشق ایئر پورٹ پر اسرائیل کا فضائی حملہ،پروازیں منسوخ

جون 11, 2022 < 1 min

دمشق ایئر پورٹ پر اسرائیل کا فضائی حملہ،پروازیں منسوخ

Reading Time: < 1 minute

‎شام کے دارالحکومت دمشق کے ائیر پورٹ پر اسرائیل کے فضائی حملے میں ٹرمینل کی ایک عمارت تباہ ہو گئی جبکہ رن وے کو بھی نقصان پہنچا.

‎شام کی وزارت دفاع کے مطابق اسرائیل نے جنوبی دمشق میں کئی علاقوں کو نشانہ بنایا جبکہ متعدد اسرائیلی راکٹوں کو تباہ بھی کیا گیا۔

‎غیرملکی میڈیاکے مطابق دمشق ائیر پورٹ پر اسرائیل کے فضائی حملے ‎میں ٹرمینل کی عمارت تباہ ہو گئی۔

‎میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فضائی حملے کے باعث دمشق ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بری طرح متاثر ہوا اور متعدد مقامی و بین الاقوامی پروازیں منسوخ ہو گئیں۔

پاکستان سے بھی دمشق کے لیے پروازیں منسوخ کر دی گئیں .

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے