عالمی خبریں

فوجی بھرتی کا نیامتنازع نظام ،انڈیا میں پرتشدد مظاہرے

جون 16, 2022 < 1 min

فوجی بھرتی کا نیامتنازع نظام ،انڈیا میں پرتشدد مظاہرے

Reading Time: < 1 minute

بھارت میں فوجی بھرتیوں کے نئے متنازع نظام کے خلاف مظاہرے پھوٹ پڑے۔ مشتعل افراد نے حکمراں جماعت بی جے پی کے دفتر کو نذر آتش کردیا ۔

مقامی پولیس کے مطابق پرتشدد واقعات کے دوران مظاہرین نے ریلوے کی کچھ املاک پر بھی حملہ کیا، جس میں دو مقامات پر بوگیاں جلا دی گئیں جب کہ پٹڑیوں اور ریلوے اسٹیشن کو بھی نقصان پہنچایا گیا۔

پولیس کے مطابق احتجاج کرنے والوں نے سڑکیں بلاک کردیں۔ ریاست بہار میں کم و بیش ایک درجن مقامات پر مظاہروں میں ہزاروں افراد نے فوجی بھرتیوں کے نئے نظام کے خلاف احتجاج کیا۔

بھارتی ریاست ہریانہ، مغربی راجستھان میں بھی فوجی بھرتیوں کے نئے مظام کے خلاف احتجاج جاری ہے۔

واضح رہے کہ مودی حکومت نے رواں ہفتے ہی بھارت میں فوجی بھرتیوں میں بحالی کا اعلان کیا تھا۔ پالیسی کے مطابق بی جے پی حکومت اہل کاروں کی اوسط عمر کم کرنے اور پنشن اخراجات میں تخفیف کرنا چاہتی ہے

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے