سیاست میں جانے کو لوگوں نے ’عجیب نظر‘ سے دیکھا: ارمیلا
Reading Time: < 1 minuteبالی وڈ اداکارہ ارمیلا مٹونڈکر نے کہا ہے کہ ان کےسیاست میں جانے کے فیصلے کو بہت سے لوگوں نے ’عجیب نظر‘ سے دیکھا تھا۔
خیال رہے وہ ارمیلا ان فنکاروں میں سے ہیں جو سیاست میں نہ صرف گئے بلکہ باقاعدہ انتخابات میں بھی حصہ لیا۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق ارمیلا نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ سیاست میں جاتے ہی ان کے بارے میں عجیب تبصرے شروع ہو گئے کہ جن کو سن کر حیرت ہوتی تھی جبکہ ایسے تبصروں کا سلسلہ اب تک جاری ہے۔
انہوں نے کہا ’ایسا اس لیے بھی ہوتا ہے جب آپ خاتون ہوں، خوبصورت اور گلیمرس بھی ہوں تو آپ کو ایک خاص نظر سے دیکھا جاتا ہے۔‘
ارمیلا نے خیال بھی ظاہر کیا اگر آپ ایک مرد اداکار ہیں تو ہو سکتا ہے آپ کے ساتھ ایسا نہ ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ یہی سمجھ لیا جاتا ہے کہ اگر ایک خاتون اور وہ بھی اداکارہ سیاست میں جائے تو وہ گونگی اور سوچنے سمجھنے کی صلاحیت سے عاری ہے۔
اور ہاں سب سے بڑی بات جس سے لوگوں کو دلچسی ہوتی ہے وہ اس پر توجہ دینا ہے کہ ’وہ کیا کر رہی ہے۔‘ میرا یقین کریں اب بھی کچھ لوگ ایسا ہی سوچتے ہیں۔
ارمیلا مٹونڈکر نے یہ بھی بتایا کہ میڈیا جس انداز میں ان کی الیکشن مہم کو کور کرتا تھا وہ خود اسی کا مذاق اڑانے کے لیے کافی تھا جبکہ آج بھی حالات میں کچھ زیادہ تبدیلی نہیں آئی۔