اہم خبریں متفرق خبریں

فرح گوگی کی گرفتاری کے لیے ریڈ وارنٹ جاری کیے جا رہے ہیں: پنجاب حکومت

جولائی 3, 2022

فرح گوگی کی گرفتاری کے لیے ریڈ وارنٹ جاری کیے جا رہے ہیں: پنجاب حکومت

پاکستان کے صوبہ پنجاب کی حکومت کے ترجمان عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی مبینہ فرنٹ لیڈی فرح گوگی کے ریڈ وارنٹ کے لیے انٹرپول کو کہا جائے گا۔

اتوار کو لاہور میں قانون و پارلیمانی امور کے وزیر ملک احمد خان کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ

’ہم فرح گوگی کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے جا رہے ہیں اور جس دن بھی فرح گوگی اور احسن جمیل واپس آئے ایک گھنٹے میں وعدہ معاف گواہ بنیں گے۔‘

’ہم سے سوال یہ ہوتا تھا کہ کارروائی نہیں کرتے۔ یکم جولائی کو اینٹی کرپشن پنجاب نے ایک ایف آئی آر درج کر کے دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے‘

ادھر عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ایک مبینہ آڈیو لیک ہوئی ہے جس میں وہ عمران خان کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا ارسلان خالد کو مخالفین کے خلاف بیانیہ بنانے اور  انہیں غدار ثابت کرنے کی مہم چلانے کی ہدایات دے رہی ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے