پاکستان

شمالی وزیرستان میں خود کش دھماکہ، 15 سکیورٹی اہلکار زخمی

جولائی 4, 2022

شمالی وزیرستان میں خود کش دھماکہ، 15 سکیورٹی اہلکار زخمی

شمالی وزیرستان کے میرعلی سب ڈویژن میں خود کش دھماکے میں15 سکیورٹی اہلکار زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق بنوں میرانشاہ مین روڈ پر شہید ایس پی طاہر خان داوڑ چوک کے نزدیک سیکورٹی فورسز پر موٹر سائیکل خودکش حملہ ہوا۔

خودکش حملہ آور نے موٹر سائیکل سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے ساتھ ٹکرائی اور دھماکے میں 15 اہلکار زخمی ہو گئے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ زخمیوں میں تین کی حالت تشویشناک ہے۔

واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے