پاکستان

کابینہ نے پانچ افراد کے نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری دیدی

جولائی 4, 2022

کابینہ نے پانچ افراد کے نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری دیدی

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پانچ افراد کے نام ای سی ایل سے ہٹانے کی منظوری دی گئی ہے۔سابقہ حکومت نے بجلی کے منصوبوں پر توجہ نہ دے مجرمانہ غفلت کی ہے۔

پیر کو وفاقی وزراء قمر زمان کائرہ،خرم دستگیر اور مصدق ملک کے ہمراہ وفاقی کابینہ کے فیصلوں سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سابقہ حکومت چار سال یہی راگ الا پتی رہی کہ ذیادہ معاہدے کئے اور ذیادہ بجلی سسٹم میں لائی گئی جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومت نے بجلی کے منصوبوں پر توجہ نہیں دی۔منصوبے بروقت مکمل ہوتے تو چار ہزار میگا واٹ کا شارٹ فال کم ہوتا۔گزشتہ ماہ بجلی کی طلب تیس ہزار میگا واٹ تک پنجاب تھرمل منصوبہ چھبیس ماہ کی تاخیر کا شکار بنا۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ نے ایس ای سی پی کے آڈٹ کیلئے آڈیٹر کی منظوری بھی دی ہے۔کابینہ کو لوڈشیڈنگ کے مسئلے اور توانائی کےُمنصوبوں میں تاخیر پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ سخت گرمی میں لوڈ شیڈنگ سے لوگوں کے لئے تکلیف دہ تھی، اسکا احساس ہے۔گزشتہ حکومت کی نالائقی اور نا اہلی کی وجہ سے بحران بڑھا۔ ہمارے پاس اسوقت تئیس ہزار نوسو میگا واٹ بجلی موجود ہے۔ تین گھنٹے سے زیادہ کی لوڈشیڈنگ برداشت نہیں کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ سابق حکومت نے بجلی کی پیداوار نہ بڑھا کر مجرمانہ غفلت کی جبکہ سستی ایل این جی کا معاہدہ نہ کر کے زیادتی کی۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کے شعبے میں گردشی قرضہ 283 ارب ہے۔ گزشتہ حکومت نے جھوٹ بولنے کے سوا کچھ نہیں کیا۔ ملکی معیشت کی بہتری کیلئے مشکل فیصلے کر رہے ہیں۔ اب صرف ملکی وسائل پر چلنے والے بجلی کےُکارخانے لگائے جا رہے ہیں

مصدق ملک نے کہا کہ آنے والے وقت میں سردیوں کے لئے گیس نہیں ہے جب یہ چار ڈالر میں مل رہی تھی اسوقت نہیں لی گئی۔ چھ،نو اور بارہ ڈالر میں بھی نہیں لی گئی۔ کیوں نہیں لی گئی؟
اب ہمارے لئے مشکلات ہیں۔

خرم دستگیر نے کہا کہ آج کابینہ کو یہ اچھی خبر دی گئی کہ نیلم جہلم کا پراجیکٹ اپنی مکمل گنجائش کے مطابق سپلائی فراہم کر رہا ہے۔ شمسی توانائی کے حوالے سے جامع پالیسی بنائی جارہی ہے۔ سی پیک میں شامل کروٹ پن منصوبہ مکمل آپریشنل ہو گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا آئندہ انتخابات شفاف اور متعلقہ وقت پر ہوں گے۔ عمران خان قوانین کی مسلسل خلاف ورزی کرتے رہے ہیں۔ ہماری حکومت آئین و قانون کا احترام کرتی رہی ہے۔ پنجاب حکومت نے سو یونٹ تک صارفین کو مفت بجلی فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ دو سو یونٹ والے صارفین کے لئے بجلی کی قیمت نہیں بڑھے گی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے