پاکستان

سابق وفاقی وزیر بابر غوری سات روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

جولائی 5, 2022

سابق وفاقی وزیر بابر غوری سات روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

پاکستان کے شہر کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق وفاقی وزیر بابر غوری کو سات روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

منگل کو پولیس نے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا۔ پولیس نے سات روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے مذکورہ حکم جاری کر دیا۔

سابق وفاقی وزیر بابر غوری پر اشتعال انگیز تقریر میں سہولت کاری کا الزام ہے۔

قبل ازیں بابر غوری خود ساختہ جلاوطنی کے بعد ایک روز پہلے وطن واپس پہنچے تھے۔پولیس نے انہیں کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار کر لیا تھا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے