پاکستان

پنجاب میں مفت بجلی دینے کے خلاف پی ٹی آئی کا سپریم کورٹ سے رجوع

جولائی 5, 2022

پنجاب میں مفت بجلی دینے کے خلاف پی ٹی آئی کا سپریم کورٹ سے رجوع

پاکستان تحریک انصاف رہنما اور سابق وشیراطلاعات فواد چوہدری نے پنجاب حکومت کی جانب سے 100 یونٹ مفت بجلی کے اعلان پر سپریم کورٹ کو مراسلہ لکھ دیا۔

سپریم کورٹ کو لکھےگئے خط میں کہا گیا ہےکہ پنجاب کو بحران سے نکالنے کے لیے وزیراعلیٰ کا فارمولا سیاسی فوائدکے لیے ہے،یہ فیصلہ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا ہےکہ عدالت نے انہیں حکم دیا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب 22 جولائی تک صرف ضابطے کے اختیارات استعمال کریں گے۔حمزہ کا مفت بجلی دینےکا پیکج ایک جعلی پیکج ہے، اس کا مقصد عدالت سے حاصل ریلیف کو سیاسی فائدے کے لیے استعمال کرنا ہے۔

واضح رہےکہ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے گزشتہ روز صوبے میں 100 یونٹ تک استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کو مفت بجلی دینےکا اعلان کیا تھا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے